ابنا: قذافی کی فوج نے مغربی قصبے یافران پر حملہ کرکے سات انقلابیوں کوقتل کردیا۔لیبیا کی حکومت نے سرکاری فوج کی جانب سے انقلابیوں پرحملوں میں کلسٹر بموں کے استعمال کی سختی سے تردید کی ہے۔حکومتی ترجمان موسیٰ ابراہیم نے کہا کہ اخلاقی اورقانونی طورپربھی ایسا نہیں کیا جاسکتا۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے الزام لگایا تھا کہ مصراتہ پرفوجی حملوں میں شہری علاقے پر کلسٹربم برسائے گئے تھے۔ادھربن غازی میں نمازجمعہ کے بعد ہزاروں افرادنے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔کلسٹر بموں کے استعمال پر اگرچہ پابندی ہے تاہم قدس کی غاصب صہیونی حکومت حزب اللہ اور حماس کے خلاف جارحیت کے دوران ان ممنوعہ بموں کا استعمال کرچکی ہے۔۔۔۔۔
/110